vosa.tv
Voice of South Asia!

برونکس میں حقہ واپس نہ لینے پر گاہک نے دکاندار خاتون کو ہتھوڑا مار کر زخمی کردیا

0

فورڈہم، برونکس(ویب ڈیسک)برونکس میں گاہک نے دکاندار خاتون کو ہتھوڑے مار کر شدید زخمی کردیا ۔خاتون کے چہرے پر شدید زخم آئے۔ حملہ فورڈھم سیکشن میں ایسٹ 188 ویں اسٹریٹ پر ہوا۔متاثرہ 41 سالہ اوریلیا  تین بچوں کی ماں ہے،ان کے سر اور چہرے پر ہتھوڑے سے وار کیا گیا۔ اوریلیا کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔جہاں پر ان کی حالت مستحکم ہے ۔پولیس کے مطابق ایک گاہک نے  30 ڈالر کا حقہ خریدا تھا کچھ دن استعمال کرنے کے بعد حقہ واپس کرنے کے لیے آیا تو حکے کی حالت ٹھیک نہیں تھی ۔دکاندار خاتون نے حقہ واپس لینے سے انکار کیا  تو حملہ آور نے ہتھوڑا باہر نکلا اور خاتون پر وار کرنا شروع کردئیے۔یونائیٹڈ بوڈیگاس آف امریکہ کے ترجمان فرنینڈو میٹیو نے کہا کہ گورنر کو جس نے ہمیں 5 ملین ڈالر کی پیشکش کی اور ہمیں ابھی ایک پیسہ بھی دیکھنے کو نہیں ملا ۔جو کہ گورنر نے سیکورٹی کے لیے دینی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اوریلیا نے 7سال تک ان ہی مالکان کے لیے کام کیا ہے لیکن چند ماہ قبل یہ سوچ کر اس  نے اسٹور کو تبدیل کیا کہ یہ مقام زیادہ محفوظ ہوگا۔اب یہاں کے تمام کارکنان خوف کی لپیٹ میں ہیں کیونکہ کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے اور حملہ آور اور بھی زیادہ ہتھیاروں کے ساتھ آسانی سے واپس آسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.