vosa.tv
Voice of South Asia!

 کنگ چارلس کی بہن شہزادی اینی زخمی ہوگئیں

0

لندن(ویب دیسک)شہزادی اینی جنوب مغربی انگلینڈ میں ایک واقعے کے بعد زخمی ہوگئیں ہیں۔بکنگھم پیلس نے پیر کو بتایا کہ  کنگ چارلس III کی 73 سالہ بہن کو مشاہدے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور توقع ہے کہ وہ مکمل صحت یاب ہو جائیں گی، یہ واقعہ اتوار کو گیٹ کامبی پارک اسٹیٹ میں پیش آیا۔محل نے ایک بیان میں کہا کہ بادشاہ کو واقعہ کی اطلاع دیدی گئی ہے اور وہ شہزادی کی جلد صحت یابی کے لیے  دعا گو ہیں ۔برطانیہ کی پریس ایسوسی ایشن نے بتایا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو شہزادی اسٹیٹ کے محفوظ حدود میں چل رہی تھی۔ایمرجنسی سروس کو اسٹیٹ میں بلایا گیا اور برسٹل کے ساؤتھ میڈ ہسپتال منتقل کرنے سے پہلے ان کا جائے وقوعہ پر علاج کیا گیا۔ ان کے شوہر وائس ایڈمرل ٹم لارنس بھی ان کے ہمراہ تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.