vosa.tv
Voice of South Asia!

ایسٹ ویلج اور کوئنز میں2افراد قتل

0

ساؤنڈ ویو میں کار میں بیٹھی خاتون گولی لگنے سے زخمی، یہودی پر پاخانہ پھینکنے والے ملزم کی تلاش

نیویارک، مین ہٹن(ویب ڈیسک)ایسٹ ویلج، مین ہٹن میں جھگڑے کے دوران چاقو کے وار سے 1شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت2افراد زخمی ہوگئے ہیں۔نیویارک پولیس کو ایسٹ 14 ویں اسٹریٹ پر چھرا کے وار سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تو پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس کے مطابق حملہ آور نے خاتون سمیت 3افراد پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک 52 سالہ خاتون کی ٹانگ  اور 38 سالہ شخص کی پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا اورایک 38 سالہ شخص کی گردن میں چھرا گھونپا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔کوئنز، نیویارک میں بوڈیگا کے اندر ایک شخص کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دو آدمیوں کے درمیان ایک ڈالر جنرل اسٹور کے باہر  جھگڑا ہوا ۔دونوں جھگڑتے ہوئے بوڈیگا میں داخل ہوئے جس کے بعد ایک شخص نے دوسرے پر چاقو سے حملہ کیا اور چھرا گھونپ دیا ۔واقعہ  جمیکا ایوینیو اور 169 ویں اسٹریٹ پر پیش آیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص نے سرمئی رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی تھی اور  جمیکا ایونیو سے مشرق کی طرف فرار ہو گیا۔ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ساؤنڈ ویو، برونکس میں پیر کی صبح کار میں بیٹھی  خاتون گولی لگنے سے زخمی ہوگئی ۔واقعہ  ایسٹ 174 ویں اسٹریٹ اور کامن ویلتھ ایونیو میں ساؤنڈ ویو سیکشن میں پیش آیا۔25سالہ خاتون کو دائیں کندھے میں گولی لگی ہے جسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون کی حالت مستحکم ہے ۔فائرنگ سے گاڑی کی پچھلی ونڈ شیلڈ ٹوٹ گئی۔ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ نیویارک پولیس کواجنبی کی گاڑی کے اندر کتے کا پاخانہ پھینکنے والے ملزمان کی تلاش ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے عوام سے مدد طلب کی ہے ۔پولیس کے مطابق سوہو میں 46 ہاورڈ اسٹریٹ کے سامنے 32 سالہ شخص کھڑا تھا  تومشتبہ شخص قریب پہنچا اور مبینہ طور پر یہود مخالف بیان دیا پھر اس کی گاڑی میں کتے کا پاخانہ کا بیگ پھینک دیا ۔اس کے بعد ملزم موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا ۔پولیس نے نفرت انگیز جرم میں ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.