vosa.tv
Voice of South Asia!

خالد مجید کا قونصلیٹ افسران کے ہمراہ پاکستان حج میڈیکل مشن مکہ کا دورہ

0

پاکستان قونصلیٹ جدہ میں تعینات قونصلر جنرل خالد مجید نے قونصلیٹ افسران کے ہمراہ پاکستان حج میڈیکل مشن مکہ کا دورہ کیا منی مزدلفہ اور عرفات میں گرمی سے نڈھال ہو کر بیمار ہونے والے حاجیوں کی عیادت کی۔قونصلر جنرل خالد مجید کے میڈیکل مشن دورے کے موقع پر ڈی جی حج  عبد الوہاب سومرو بھی موجود تھے قونصلر جنرل نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی اور حجاج کرام کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور حکومت پاکستان کی طرف سے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا اور منی مزدلفہ اور عرفات میں جاں بحق ہونے والے حجاج کرام کی فوری تدفین اور شناخت کے لیے قونصلیٹ افسران کو سخت احکامات جاری کرتے ہوئی حج مشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.