vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک:گھر میں ذخیرہ اندوزی کی اشیاء میں آگ لگنے سے 2افراد جاں بحق

0

آرکنساس میں گروسری اسٹور پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

نیویارک میں عمارت میں لگنے والی آگ سے2افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں جسے آگ کے تفتیش کاروں نے "ذخیرہ اندوزی کی صورت حال” کے طور پر بیان کیا ہے، جس میں فائر فائٹرز کو دو متاثرین تک پہنچنے کے لیے بھاری دھوئیں میں ملبے پر چڑھنا پڑا۔30 ایسٹ چیسٹر روڈ پر واقع7منزلہ عمارت میں میں مختلف اشیاء کا ایک بڑا ڈھیر تھا۔جس میں کھانے پینے کی اشیاء، جوتے اور کچرے کے تھیلے سمیت دیگر سامان شامل تھا ۔جس میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ میں شدت آگئی ۔جس کے بعد عمارت کے رہائشیوں نے  چیخ وپکار کی اور ادھر ادھر بھاگنے لگے ۔واقعہ کی اطلاع فائر فائٹر کو دی گئی جس کے بعد فائر فائٹر نے کارروائی کرکے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔جہاں پر اشیاء ذخیرہ کی گئیں تھیں۔وہاں پر موجود2افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔فائر فائٹر نے درجنوں رہائشیوں کو عمارت سے باہر نکالا ۔جاں بحق ہونے والوں کی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تحقیقات جاری ہے۔جنوبی آرکنساس میں گروسری اسٹور پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق8 زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فورڈائس میں میڈ بچر گروسری اسٹور مبینہ شوٹر کی شناخت 44 سالہ ٹریوس پوسی کے نام سے ہوئی ہے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ اے ایس پی کے مطابق  پوسی کو قتل کے تین الزامات کا سامنا ہے اور مزید الزامات کی توقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.