vosa.tv
Voice of South Asia!

برونکس میں ادھار نہ دینے پر دکاندار پر چھرے سے حملہ،لاپتہ ہونے والے2کم عمر لڑکوں کی تلاش جاری

0

واشنگٹن ہائٹس سب وے اسٹیشن کے اندر ایک شخص کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا گیا، نشے میں دھت خاتون نے ٹرک درجنوں گاڑیوں پر چڑھا دیا

نیویارک(ویب ڈیسک)برونکس میں ادھار پر سامان نہ دینے پر دکاندار پر چھرے کے10وار کیے گئے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔متاثرہ 44 سالہ مجد السیدی نے رات کے وقت دکان بند کرنے کی تیاری کررہا تھا کہ ایک اجنبی شخص آیا اور اس نے ادھار پر اشیاء مانگی۔دکاندار نے ادھار پر اشیاء دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ میں آپ کو نہیں جانتا۔جس کے بعد ملزم دکان کے باہر بیٹھ گیا اور دکاندار کے باہر نکلنے کا انتظار کرنے لگا ۔جیسے ہی دکاندار باہر نکلا تو ملزم نے چاقو کے 10وار کیے اور فرار ہوگیا ۔زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔واقعہ میلروز سیکشن میں ایسٹ 169 ویں اسٹریٹ اور کالج ایونیو پر واقع اسٹور پر کے قریب پیش آیا۔NYC bodega کے مالکان نے سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے ۔ نیو یارک سٹی کے بوڈیگا مالکان ایک بار پھر بندوق  چاقوکے تشدد کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ UBA  نےمشتبہ شخص کی معلومات فراہم کرنے والے کو $5,000 انعام  دینے کی پیشکش کی ہے۔ کوئنز کے جیکب رائس پارک کے پانی میں نہانے ہوئے 2کم عمر لڑکے لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ریسکیو تیراکوں اور غوطہ خوروں نے  امدادی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔جمعہ کی رات کو غوطہ خور پانی سے باہر آگئے تھے لیکن میرین یونٹس اور فائر بوٹس ابھی تک تلاش کر رہے ہیں جس کے بعد ہفتہ کی صبح کارروائیاں تیز کردی گئیں۔  مین ہٹن سب وے اسٹیشن کے اندر ایک شخص کو چاقو کے متعدد وار کرکے مار دیا گیا ۔پولیس کے مطابق واشنگٹن ہائٹس میں 175 ویں اسٹریٹ سب وے اسٹیشن کے ٹرن اسٹائل کے قریب ایک 40 سالہ شخص  کی جان لی گئی  ہے۔ابتدائی تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ مقتول کا ملزم کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد دونوں میں ہاتھ پائی ہوئی جس کے بعد ملزم نے چاقو کے وار کرکے 40سالہ شخص کو مار دیا اور فرار ہوگیا ۔دونوں ایک دوسرے کو جانتے تھے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کے دھڑ میں کئی بار وار کیے گئے۔متاثرہ کو قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔سٹیٹن آئی لینڈ میں مبینہ نشے میں دھت خاتون نے ٹرک درجنوں گاڑیوں پر چڑھا دیا جس سے5افراد زخمی ہوئے اور گاڑیوں  کو نقصان پہنچا ۔واقعہ کیسلٹن کارنرز میں وکٹری بلیوارڈ اور پیری ایونیو  پر پیش آیا ۔تباہ شدہ گاڑیوں میں سے ایک FDNY ٹرک  بھی شامل تھا۔ٹرک  ڈرائیور خاتون کو جائے وقوعہ سے حراست میں لے لیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.