vosa.tv
Voice of South Asia!

کنڈرگارٹنر میں بچے کو بچاتے ہوئے ماں نے جان دیدی

0

فلوریڈا میں بچوں کے سامنے والدین ڈوب گئے،بیٹے کی کوشش رائیگاں گئی،بروکلین میں ڈرائیور کو اجرت دینے کی بجائےسر میں گولی مار دی گئی

ایسٹ چیسٹر کاؤنٹی(ویب ڈیسک) کنڈرگارٹن میں اسکول بس حادثے میں  طالب علم اور اس کی ماں جاں بحق ہو گئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بچہ بس کے سامنے آیا تو ماں نے بچے کو بچانے کی بہت کوشش کی اور بس کے آگے آگئی کہ بچہ بچ جائے لیکن بدقسمتی سے دونوں ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے ۔واقعہ صبح 8:30 بجے کے قریب نیو اسٹریٹ کے قریب مامرونیک ایونیو پر پیش آیا۔پولیس کے مطابق 6 سالہ بچہ   مامارونیک ایونیو اسکول میں کنڈرگارٹن میں پڑھتا تھا وہ جائے وقوعہ پر ہی جان کی بازی ہار گیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ اس کی 43 سالہ ماں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ماں نے دم توڑ دیا ۔ دونوں مامارونیک کے رہائشی تھے۔فلوریڈا میں چھٹیاں گزارنے والا پنسلوانیا کا ایک جوڑا اپنے چھ بچوں کے ساتھ سے ڈوب گیا۔مارٹن کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے بتایا کہ 51 سالہ برائن وارٹر اور 48 سالہ ایریکا وشارڈ اپنے 6 نوعمر بچوں کے ساتھ ہچنسن جزیرے کے ساحل پر تھےجو پورٹ سینٹ لوسی کے قریب ہے۔ نائبین نے بتایا کہ وہ ساحل سمندر پر لطف اندوز ہو رہے تھے جب یہ جوڑا اور دو نوعمر نوجوان کرنٹ لگا تو وہ پانی میں  بہہ گے۔شیرف کے دفتر کے مطابق اس دوران  نوجوان کرنٹ سے بچایا اور  اپنے والدین کی مدد کرنے کی کوشش کی لیکن یہ بہت خطرناک ہو گیا اور وہ ساحل پر تیرنے پر مجبور ہو گئے۔مارٹن کاؤنٹی اوشین ریسکیو عملے نے متاثرین کو تلاش کیا اور ساحل پر سی پی آر شروع کیا۔ نائبین نے بتایا کہ انہیں ہسپتال بھی لے جایا گیا لیکن بالآخر ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔مارٹن کاؤنٹی شیرف کی کرائسز انٹروینشن ٹیم کے ساتھ ایک نائب نے دن بھر اور شام تک جوڑے کے بچوں کی مدد کی۔واقعہ کی اطلاع خاندان کے دیگر افراد کو دیدی گئی ۔ بروکلین کے پراسپیکٹ ہائٹس سیکشن میں ڈرائیور کو سر میں گولی مار دی گئی۔52 سالہ شخص کو تشویشناک حالت میں نیویارک پریسبیٹیرین بروکلین میتھوڈسٹ ہسپتال لے جایا گیا۔عینی شاہدین نے دو افراد کو اس کی گاڑی سے پیدل بھاگتے ہوئے دیکھا۔جائے وقوعہ سے ایک بندوق برآمد ہوئی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک نہیں جانتے کہ بندوق کس کی ہے۔فائرنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔کسی کو بھی معلومات ہو تو پولیس کو کال کرکے بتایا جائے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے ڈرائیور کی گاڑی کرائے پر حاصل کی تھی جس کے بعد پیسے نہ دینے پر گولی ماردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.