vosa.tv
Voice of South Asia!

پول میں نہانے سے منع کیوں کیا۔کنٹرول سے باہر خاتون نے افسر کو کاٹ لیا

0

وائلڈ ووڈ کریسٹ، نیو جرسی(ویب ڈیسک) فلاڈیلفیا کی 43 سالہ فالن ٹرنر کو گرفتار کرلیا گیا ۔خاتون پر  بچے کی فلاح و بہبود کو خطرے میں ڈالنا، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار پر حملہ ، غیر اخلاقی طرز عمل اور مجرمانہ جنسی تعلق شامل ہیں۔ پول میں لڑائی کی اطلاع ملنے کے بعد  پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔عینی شاہدین نے افسران کو بتایا کہ ٹرنر بہت زیادہ نشے میں دکھائی دے رہی تھی اور پول میں قابو سے باہر تھی ۔وائلڈ ووڈ کرسٹ کے پولیس چیف رابرٹ لائیڈ نے بتایا کہ لوگ اسے اس پول  میں شامل نہیں کرنا چاہتے ہیں تو وہ پریشان ہو گئی اور وہ انتہائی بدتمیز ہو گئی اور کچھ انتہائی نامناسب جملے کسے ۔افسران کو بتایا گیا کہ ٹرنر نے مبینہ طور پر ایک غیر متعلقہ 10 سالہ لڑکے کو پکڑا اوراسے تالاب میں گھمایا، اسے پانی کے اندر ڈبو دیا۔جب بچے کے والد نے مداخلت کرنے کی کوشش کی تو اس نے مبینہ طور پر اس کی پیٹھ پر چھلانگ لگائی اور اسے نامناسب طریقے سے پکڑ لیا۔افسران اس واقعے کے بارے میں ٹرنر سے بات کرنے گئے، تو وہ افسران کے سامنے جنگجو بن گئی اس دوران ایک افسر نے ہتھکڑی لگائی تو اس نے افسر کے ہاتھ پر بری طرح کاٹ لیا ۔ ٹرنر نے مبینہ طور پر گرفتار کرنے والے افسر کو چہرے پر دھکیل دیا۔پھر پولیس ہیڈکوارٹر میں کارروائی کے دوران حکام کے ساتھ انتہائی غیرمناسب رویہ اختیار کیا ،نہ ہی  تعاون  بلکہ لڑتی رہی ۔حکام نے بتایا کہ کسی بھی اہلکار کو کوئی خاص چوٹ نہیں آئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.