vosa.tv
Voice of South Asia!

لانگ آئی لینڈ کے ڈکیت پکڑے گئے

0

ٹائمز اسکوائر  پر چاقو کے وار سے ایک شخص زخمی،چور کار کے ساتھ ایک سال کی بچی کو بھی لیا گیا، لاس ویگاس میں خاتون زیادتی کے بعد قتل

نیویارک(ویب ڈیسک)لانگ آئی لینڈ  میں2افراد نے 2اے ٹی ایم مشینوں سے ہزاروں ڈالرز چوری کیے پھر متعدد دکانوں کا صفایا کیا  جس کے بعد ملزمان نے دکانوں میں آئے گاہکوں سے لوٹ مار کی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاریاں چیلنج بنی ہوئی تھیں کیونکہ لانگ آئی لینڈ میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا تھا جس کے بعد دونوں ملزمان جان مہونی اور جیمی وولنی کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں نے ہولٹس وِل، رونکونکوما، ہالبروک، ایسٹ پیچوگ اور شرلی  پر پانچ دنوں کے دوران حملے کرکے مارا پیٹا بھی تھا ۔پولیس نے ملزمان کے جرائم کی تفصیل بتائی کہ ملزمان نے 7-Eleven سے اے ٹی ایم چرا لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم  مہونی انتہائی شاطر ہے اس نے اکیلے میں ہالبروک میں ایک بلیو مون بیئر اور سموک شاپ سے اے ٹی ایم چھین لیا اور شرلی میں ایک اے ٹی ایم میں گھس گیا۔ دونوں افراد کو اب چوری کی متعدد  الزامات کا سامنا ہے اور 46 سالہ والینی کو منشیات رکھنے کے اضافی الزامات کا سامنا ہے کیونکہ اس کی گرفتاری کے وقت اس کے پاس کوکین تھی۔مین ہٹن، نیو یارک: ٹائمز اسکوائر کے قریب ایک شخص کو چاقو مارا گیا اور اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی گئی۔نیویارک پولیس کے مطابق8ایونیو 45اسٹریٹ پر 36 سالہ نوجوان کے پیٹ میں چھرا گھونپا گیا۔پولیس نے بتایا کہ دو حملہ آور جن کی عمریں 18اور 28 سال کے ہیں وہ ساتھ زخمی شخص کی موٹر سائیکل لے گئے۔لاس ویگاس میں ایک شخص نے خاتون کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد چاقو کے وار کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا ۔ہارلیم، مین ہٹن:ہارلیم میں ملزمان نے  کار کو چوری کیا  جبکہ کار کے اندر 1 سالہ بچی تھی۔والد اپنے بچے کو 300 W. 134th St.کو اسکول چھوڑنے کے لیے آیا اور کلو ڈے اسکول کے باہر بچے کے ساتھ  گاڑی کو ڈبل پارک کیا۔ بڑے  بھائی کو اسکول میں لے جا رہا تھا اس دوران بچی کو کار میں چھوڑ دیا جس کے بعد چور گاڑی میں داخل ہوا  اور گاڑی لے کر نکل گیا ۔پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کار کو ٹریک کیا اور چور کو پکڑ کر کار کے اندر سے ایک سال کی بچی کو بازیاب کرایا۔ NYPD کے چیف آف پیٹرول جان چیل اور آپریشنز کمشنر کاز ڈوٹری نے  کہا کہ شکر ہے کہ ہم نے بچے کو واپس لے لیا اور کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔چیل کا کہنا ہے کہ بچے کے گاڑی میں ہونے کے علاوہ موسم بھی تشویش کا باعث تھا۔انہوں نے کہا کہ آج موسم گرم ہونے جا رہا تھا اور ہم ایسی صورتحال نہیں چاہتے تھے جہاں ایک بچہ گرمی میں گاڑی میں رہ جائے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.