vosa.tv
Voice of South Asia!

کوئنز میں13سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی میں ملوث ملزم عوام کے ہاتھ چڑھ گیا

0

نیویارک پولیس کی جاری کردہ تصویر کی مدد سے عوام نے ملزم کو پہچان لیا اور پولیس افسران کے آنے تک ملزم کو بھاگنے نہیں دیا

 کوئنز،نیویارک(ویب ڈیسک) گزشتہ ہفتے کوئنز کے ایک پارک میں ایک 13 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے کے مقدمہ میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے ،تاہم ابھی اس کی شناخت جاری نہیں کی ہے ۔13سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ گزشتہ جمعرات کو فلشنگ کے کسینا پارک کے اندر پیش آیا۔ حکام کے مطابق،ایک شخص نے مبینہ طور پر ایک لڑکے اور لڑکی کو جن کی عمریں 13 سال ہیں،ان کو کو چاقو سے ڈرایا اور کہا کہ وہ جنگل میں اس کا پیچھا کریں۔پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے دونوں نوجوانوں کی کلائیاں جوتے کے تسموں میں باندھی تھیں۔ حکام کے مطابق اس شخص نے پھر مبینہ طور پر 13 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی، متاثرہ افراد کے فون چرا لیے اور انہیں 20 منٹ انتظار کرنے کو کہا اور پھر وہ موقع سے فرار ہو گیا۔متاثرین جو کہ ہم جماعت تھے، واقعے کی اطلاع دینے کے لیے اپنے اسکول واپس آئے۔حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے شخص پر فرد جرم عائد کرنا باقی ہے۔ NYPD کے اسسٹنٹ چیف آف ڈیٹیکٹیو جیسن ساوینو نے میڈیا کو بتایا کہ اسے عام شہریوں نے سڑکوں پر دیکھا تو عوام نے  ملزم کو پولیس افسران کے پہنچنے تک جانے نہیں دیا ۔پولیس نے ملزم کا نام جاری نہیں کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.