vosa.tv
Voice of South Asia!

  خواتین کی روائتی انداز سے بروکلین اسپیشل عید بازار میں شرکت،رونقیں دوبالا  

0

اپنا وویمن کلب کے زیراہتمام بروکلین کے علاقے کونی آئی لینڈ ایوینیو پر عید اسپیشل اپنا برائٹن مینا بازار سجا، جہاں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد عیدکی تیاری میں مصروف نظر آئی۔اپنا ویمن کلب نیو یارک کے زیراہتمام کونی آئی لینڈپر  اپنا برائٹن مینا بازار منعقد کیا گیا جہاں پاکستانی خواتین نے بھرپور روایتی طریقے سے شرکت کی۔

مینا بازارمیں شریک اپنا وومن کلب  کی سربراہ شازیہ وٹونے شرکاء کی آمدپران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عید کی مبارکباد دی اورٹیم کو کامیاب ایونٹ کے انعقادپر سراہا۔اس موقع پر تقریب کی منتظم  ثمرین حسین کا  کہنا تھا کہ عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لئے اس مینا بازار کا اہتمام کیا گیا اوراس کی خاص با ت یہ ہے کہ اس سوشل ایونٹ کے ساتھ ساتھ بچوں کی دلچسپی کو مدنظررکھتے ہوئے اسلامک کوئز کا بھی اہتمام کیا ہے تاکہ بچوں کو دین سےمتعلق آگاہی دی جا سکے۔پاکستانی مشہور و معروف سوشل ایکٹوسٹ مومن ثاقب  نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مینا بازار میں شریک اسٹال ہولڈرز اور خریداروں نے ایونٹ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اسمارٹ بزنس کی پروموشن پرتنظیم کی تعریف کی۔عید اسپیشل بازار میں آرٹیفشل جیولری اور چوڑیوں  کے ساتھ دیدہ زیب کپڑوں کے اسٹالز سجائے  گئے جبکہ  خواتین اور بچیوں نے عید کی مناسبت سے  مہندی بھی  لگائی ۔ اس دوران اسلامی کوئز میں جیتنے والوں کو انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.