نیویارک پولیس کو عصمت دری اور خاتون سے پیسے چرانے والے ملزم کی تلاش
چاقو کے وار سے ایک شخص جاں بحق،فائرنگ سے ایک زخمی ،پولیس افسران کو گولی مارنے والا ملزم عدالت میں پیش
کوئنز میں 30مئی کو دو ملزمان نے خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی اور اس کے پیسے بھی چرالیے اور موقع سے فرار ہوگئے ۔خاتون نے واقعہ کی رپورٹ تھانے میں درج کرادی ہے ۔نیویارک پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد ایک فوٹیج جاری کی ہے جس میں دو ملزمان کو گھومتے دیکھا جاسکتا ہے ۔پولیس کو مذکورہ ملزمان کی تلاش ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ ملزمان سے متعلق پولیس کو اطلاع دیں ۔نیویارک پولیس نے ڈکیتی کی واردات کے دوران پولیس افسران کو گولی مارنے والے ملزم کو عدالت میں پیش کردیا اور ساتھ ابتدائی شواہد بھی جمع کرادئیے ہیں ۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کے دوران دو افسران کو زخمی کردیا تھا جبکہ پولیس کی فائرنگ سے ملزم ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا ۔برونکس، نیو یارک میں تھانہ نمبر43کی حدود میں الصبح 945 انڈر ہل ایوینیو پر نامعلوم ملزمان نے ایک شخص پر حملہ کردیا اور چاقو کے وار سینے پر کیے اور فرار ہوگئے ۔جس کے بعد زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔برونکس، نیویارک میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب موٹ ہیون سیکشن میں، کینال PI اور E 138th St کے قریب ایک سیاہ فام مرد نے چلتی گاڑی فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک شخص کو چہرے پر گولی لگی جسے ہسپتتال منتقل کیا گیا جہاں پر زخمی کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے اور پولیس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔