وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا، پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا استقبال کیاوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران سے تعارف کرایا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ون آن ون ملاقات کی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت پاکستانی ہائی کمیشن میں اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو ہائی کمیشن کے افعال کار کے بارے بریفنگ دی گئی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی اور مسائل کے حل کے لئے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی تیز تر نظام وضع کیا جانے کے احکامات دئیے۔انہوں نے کہا کہ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی قیادت میں لندن مشن بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کے سفیر ہیں۔ ان کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر منفرد انداز میں عوامی مسائل کے حل پر فوکس کیا جائے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔