vosa.tv
Voice of South Asia!

  چارٹر ری ویژن کمیشن کے لیے اضافی تقرریوں کااعلان

0

نیویارک  سٹی کے میئر  ایرک ایڈمز نے  چارٹر ری ویژن کمیشن کے لیے  اضافی  تقرریاں کرنے کا اعلان کردیا  ہے۔ان تقرریوں میں سابقہ منتخب نمائندے،شہری عمائدین اور کمیونٹی ممبرز شامل ہیں۔سی آر سی کی صدارت نیویارک بلڈنگ کانگریس کے صدر اور سی ای او کارلو سیسورا کریں گے جنھیں اس چارٹر کا جائزہ لینے اور یہ تعین کرنے کا کام سونپا جائے گا کہ نیویارک شہر کی میونسپل حکومت کو شہر کے مکینوں کے لیے مزید جوابدہ اور شفاف کیسے بنایا جائے۔ نیشنل ایسوسی ایشن فار دی ایڈوانسمنٹ آف کلرڈ پیپل (این اے اے سی پی) نیو یارک اسٹیٹ کانفرنس کے صدر ڈاکٹر ہیزل این ڈیوکس نائب صدر کے طور پر کام کریں گےجبکہ 20 سالہ تجربہ کار کینی نگائی بطور سیکریٹری خدمات انجام دیں گے۔ چارٹر ری ویژن کمیشن میں کی جانے والی اضافی تقرریاں13 ممبران پر مشتمل ہیں جن میں سابقہ منتخب نمائندے، شہری عمائدین اور کمیونٹی ممبرز شامل ہیں۔یہ ٹیم چارٹر کا  تفصیلی جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی یقینی  بنائے گی کہ شہری حکومت کس طرح مزید بااختیار رہ کرکام کرسکتی ہے۔میئر نے چارٹر ری ویژن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ اس بات پر بھی توجہ مرکوز کریں کہ کس طرح یہ عوام کے بنیادی شہری حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.