vosa.tv
Voice of South Asia!

برطانوی شہزادہ ہیری کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی،ڈونلڈ ٹرمپ

0

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدر بنا تو برطانوی شہزادہ ہیری کے ساتھ خصوصی برتاؤ نہیں رکھا جائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے برطانوی جوڑے پر بہت زیادہ مہربانی کی۔سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ برطانوی شہزادہ ہیری نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو دھوکا دیا، اس بات کی شہزادہ ہیری کو معافی نہیں مل سکتی. ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صدر منتخب ہوا تو شہزادہ ہیری کی کوئی مدد نہیں کروں گا، فیصلہ کرنا میرے اختیار میں ہوا تو ہیری اپنے ذمہ دار خود ہوں گے۔ برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل 2020 میں امریکا منتقل ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.