روس نے 212 احتجاجی مظاہرین کو گرفتار
روسی جیل میں پیوٹن مخالف اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی کی پراسرار موت کے بعد ناولنی کے حامیوں نے کئی روسی شہروں میں مظاہرے کیے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے 212 افراد کو گرفتار کر لیا۔روس میں انسانی حقوق کی صورتحال کی نگرانی کرنے والے گروپ کے مطابق ناولنی کی پراسرار موت کے بعد 21 شہروں سے 212 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا، سینٹ پیٹرز برگ سے 109 اور ماسکو سے بھی 39 افراد کو گرفتار کیے گئے۔ آرکٹک جیل کالونی میں پیوٹن مخالف اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی کی پُراسرار موت ہوگئی تھی، ناولنی کو 2021 میں جرمنی سے روس واپسی پر جیل بھیجا گیا تھا جہاں وہ متعدد مقدمات میں 30 سال قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔