vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکہ میں مقیم  افغان باشندوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

0

امریکی حکومت کے نئے اعداد و شمار کے مطابق خصوصی امیگرنٹ ویزے پر امریکہ آکر آباد ہونے والے افغان باشندوں کی تعداد میں پچھلے سال 100 فی صد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔پچھلے سال تقریباً 26,500 افغانوں کو امریکہ آنے کے لیے خصوصی امیگرنٹ ویزے دیے گئے۔اس طرح یہ تعداد سال 2022 میں دیے گئے 11,000 ویزوں سے دو گنا رہی اور 2008 میں پروگرام کے آغاز کے بعد سے یہ ایک ریکارڈ اضافہ ہے۔امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ دنیا بھر میں امریکی قونصل خانوں کی جانب سے افغان باشندوں کو 18,000 سے زیادہ خصوصی ویزے جاری کیے گئے۔اس کے علاوہ امریکہ میں موجود کئی ہزار مزید افغانوں نے اپنی امیگرنٹ حیثیت کو تبدیل کیا۔اگست 2021 سے ستمبر 2022 تک امریکہ نے سابق افغان حکومت کے خاتمے کے بعد فوج کی طرف سے افغانستان سے نکالے گئے دسیوں ہزار افغانوں کو عارضی طور پر محفوظ حیثیت کی پیشکش کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.