بنگلہ دیش میں انڈیا آؤٹ‘ کی تحریک زور پکڑنے لگی
بنگلہ دیش میں بھارتی تسلط اور دخل اندازی کے بعد ’انڈیا آؤٹ“ کی تحریک نے زور پکڑ لیا۔جنوری 2024 میں عام انتخابات کے نتائج کے مطابق حسینہ واجد چوتھی مرتبہ جیت کر حکومت بنانے کے لیے اہل ہو گئی ہیں، تاہم سابق وزیراعظم کے لیے مشکل ترین صورتحال اس لیے ہورہی ہے کیونکہ اب بنگلہ دیش میں انڈیا آؤٹ کے نام سے مہم زور پکڑ رہی ہے۔انڈیا آؤٹ کی اس مہم کو عوام سمیت مخالف سیاسی جماعتوں کی مکمل حمایت حاصل ہے، ساتھ ہی عالمی میڈیا بھی اس پوری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔اس تحریک میں بھارت پر بنگلہ دیش کے انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے، جبکہ عوام کی جانب سے بھارتی پروڈکٹس کا بائیکاٹ بھی کیا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی مارکیٹس میں بھارتی پروڈکٹس کی فروخت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بھی پوسٹ اپلوڈ کی گئیں جس میں بھارتی پروڈکٹس کے بائیکاٹ کی اپیل کی گئی۔