امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں سیلاب کا انتباہ جاری
امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں حکام کی جانب سے سیلاب کا انتباہ جاری کردیا گیا ہے۔ریاست کیلیفورنیا پہنچنے والے طوفان کے باعث تقریباً 5 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے جبکہ سانتا باربرا اور لاس اینجلس شہروں کے درمیان تیز بارشیں اور آندھی بھی آئی۔ امریکا کی قومی موسمیاتی سروس کے ماہرین نے پشین گوئی کی ہے کہ طوفان 24 سے 36 گھنٹے تک مسلسل بارش کا باعث بنے گا۔اور انتباہ جاری کیا گیا ہےکہ بارش طوفان اور ہوائیں منگل کو سیلاب اور مٹی کے سیلاب میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسوم نے ریاست کے مرکز اور جنوب کے 8 شہروں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔اوران علاقوں میں سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا جہاں ریاست کی 94 فیصد آبادی رہتی ہے۔دوسری جانب کیلیفورنیا کے شمال اور جنوب میں بعض علاقوں میں ہزاروں افراد کو طوفان کے اثرات نظر آنے سے پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب کیلیفورنیا کے شمال اور جنوب میں بعض علاقوں میں ہزاروں افراد کو طوفان کے اثرات نظر آنے سے پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ریاست بھر میں پہاڑوںپر بھاری برفباری کا امکان ہے۔