vosa.tv
Voice of South Asia!

لائیو کنسرٹ میں مداح کو مائیک دے مارا ، گلوکار بلال سعید کی مائیک مارنے کی وائرل ویڈیو دیکھیں

0

لاہور کے ایک کنسرٹ میں بلال سعیدکو کو تو میری جانا گارہے تھے کہ اچانک ہاتھ میں موجود مائیک آڈینس کی طرف پھینک دیا اور اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے۔گلوکار کے غصے کی وجہ سامنے نہ آسکی۔گلوکار کی یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جہاں کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کنسرٹ پنجاب یونیورسٹی میں ہوا تھا لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ غرور اور تکبر کی بدترین مثال ہے۔بلال سعید کے رویئے سے ناراض سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ مائیک پھینکنے پر وہاں موجود لوگوں کو بھی بھرپور جواب دیکر گلوکار کو آئینہ دکھانا چاہیے تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.