بھارتی فوج نے2خواتین سمیت ایک بچے کو گولیوں سے بھون ڈال
بھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں سرچ آپریشن کے دوران دو خواتین اور ایک بچے کو گولیاں مار کر ماورائےعدالت قتل کردیا۔یجاپورمیں کمانڈو بٹالین فار ریزولوٹ ایکشن المعروف کوبرا نے آزادی پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران بھارتی فوج کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔اہلکاروں نے اپنی جانیں بچانے کیلئے علاقے سے بھاگ نکلنے ہی میں عافیت جانی اور جاتےجاتے اندھا دھند فائرنگ کردی ، جس کی زد میں آکر دو خواتین اورایک بچہ جاں بحق ہو گئے۔بھارتی فوج نے اپنی ناکامی چھپانے کیلئے ہلاک شدگان کو نکسل علیحدگی پسند قراردیا مگر ان کے مسلح ہونےکے شواہد پیش نہ کرسکی۔نکسل باڑیوں نےبھارتی فوج کے مؤقف کوجھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرچ آپریشن میں بھارتی فوج کوشکست کاسامنا رہا اور اس ہزیمت کوچھپانے کیلئے انھوں نے معصوم لوگوں کی جانیں لیں۔نکسل باڑی چھتیس گڑھ میں بھارت سے آزادی کی جنگ لڑرہی ہے، نکسل باڑی علاقے کے قدرتی اور معدنی وسائل پر سب سے زیادہ حق مقامی لوگوں کا تصورکرتی ہے۔