vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا نے غیر ملکیوں کیلئے ویزا شرائط میں نرمی کردی

0

امریکا نے غیر ملکیوں کیلئے ویز ا شرائط میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئےتمام نان امیگرنٹ انٹرویو کی چھوٹ کیلئے پیشگی شرائط میں تبدیلیاں کر دی ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے تمام نان امیگرنٹ ویزا انٹرویو کی چھوٹ کیلئے پیشگی شرائط میں تبدیلیاں کی ہیں اور نئی تبدیلیوں کے ساتھ، درخواست دہندگان انٹرویو کے لیے حاضر ہوئے بغیر سٹڈی اور وزٹ ویزا حاصل کر سکیں گے۔واشنگٹن بین الاقوامی طلباء کی ایک بڑی تعداد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اوراپنے بہترین تعلیمی اداروں اور تحقیق کے مواقع کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم کیلئے سرفہرست مقامات میں شامل ہے۔محکمہ خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ درخواست دہندگان ویزا انٹرویو کی چھوٹ کے اہل ہو سکتے ہیں اگر وہ نان امیگرنٹ ویزا حاصل کرتے ہیں ۔ امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ قونصلر افسران کو اب بھی کیس در کیس کی بنیاد پر یا کچھ دیگر حالات میں انٹرویوز کی ضرورت ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.