vosa.tv
Voice of South Asia!

عمران خان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی

0

تحریک انصاف کے بانی کی سانحہ 9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک آصف اعجاز نے کیس کی سماعت کی،،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا،، مقدمے کی مزید سماعت گیارہ جنوری کو اڈیالہ جیل میں ہوگی۔پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی کے 12 مقدمات میں 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی،،اس موقع پر وکلاء صفائی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی گئی ۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ تمام تھانوں کی تفتیشی ٹیمیں ایک ساتھ اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش کر سکیں گی بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نہیں لے جایا جاسکے گا ۔عدالت نے 11 جنوری کو مکمل تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا حکم  سماعت ملتوی کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.