vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس نے مطلوب ملزم دھرلیا،دیگر ملزمان کی تلاش جاری

0

نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ شہر کے مختلف علاقوں میں  رونما  ہونے والے جرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو تلاش کررہا ہے جن کی تصاویر بھی جاری کردی گئی۔نیو یارک پولیس کا 78 پریسنکٹ  عملہ3 جنوری 2024 کو 40 ویسٹ درائیو میں قائم پراسپیکٹ پارک میں چہل قدمی کرنے والی 26 سالہ  دوشیزہ کو ہراساں کرنے والے ملزم کو تلاش کررہی ہے، جس کا خاکہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

78pct

نیویارک پولیس  25پریسنکٹ کے عملے کو ٹرانزٹ ڈسٹرکٹ 600 ایسٹ 125 اسٹریٹ کے علاقے میں ہونے والے حملے  کا ملزم بھی مطلوب ہے جو 6 جنوری  2024 چوبیس سالہ  شخص پر حملہ آور ہوا جسے مختلف نوعیت کے زخم آئے۔

نیویارک پولیس  25پریسنکٹ کے عملے کو ٹرانزٹ ڈسٹرکٹ 600 ایسٹ 125 اسٹریٹ کے علاقے میں ہونے والے حملے  کا ملزم بھی مطلوب ہے جو 6 جنوری  2024 چوبیس سالہ  شخص پر حملہ آور ہوا جسے مختلف نوعیت کے زخم آئے۔نیو یارک پولیس کا  43پریسنکٹ عملہ  23 سالہ  گم شدہ مرد کو تلاش کر رہا ہے جو 6 جنوری 2024  سے غائب ہے۔

14pct

نیو یارک پولیس کا  14پریسکنٹ عملہ  5 جنوری  2024  کو 42 اسٹریٹ ٹائمز اسکوائراسٹیشن کے علاقے میں پیش آئے ڈکیتی کے واقعے میں ملوث 8  ملزمان  کو تلاش کر رہا ہے۔جنہوں نے متعدد افراد کو دوران واردات سیل فون نقدی اور قیمی اشیاء سے محروم کر دیا۔نیو یارک پولیس  13 پریسنکٹ  کے  عملے نے 4  جنوری  2024 کو  حراسانی میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا ہے ، ملزم نے اکتیس دسمبر2023 کوففتھ ایونیو کے 16 اور 14 اسٹریٹ کے علاقے میں 21  اور 24 سالہ دوشیزاؤں  کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی تھی۔نیویارک پولیس کا 60 پریسنکٹ کا عملہ سرف ایوینیو کے علاقے میں حملے میں ملوث  ملزم   کو تلاش کر رہا ہے۔واقعہ 17 دسمبر 2023 رونما ہوا،  جہاں نامعلوم ملزم ایک  43سالہ شخص کو گولی مارکر فرار ہو گیا۔

نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے 90 پریسنکٹ عملے کو چوری کی وارداتیں کرنے والے چھ  ملزمان کی تلاش ہے جو 18 دسمبر 2023 کو 184 براڈوے پر ایک تجارتی مرکز سے چھ ہزار ڈالرز کی قیمتی اشیاء لے کر فرار ہوئے ۔

18pct

نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ  18 پریسنکٹ کا عملہ پولیس افسر پر حملے میں ملوث ملزم کو تلاش کر رہا ہے جو 46 اسٹریٹ میڈیسن ایونیو کے علاقے میں  4 جنوری 2024 کو پولیس آفیسر پر حملہ آور ہوا ۔واقعات  میں ملوث ملزمان کی تلاش کے لئے پو لیس نے ان کی تصاویر کے ذریعے عوام سے مدد طلب کی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.