vosa.tv
Voice of South Asia!

فن لینڈ میں شدید سردی کا راج،درجہ حرارت منفی 30ڈگری تک پہنچ گیا

0

فن لینڈ میں ان دنوں شدید سردی کا راج ہے اور سیاح برفانی موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔وہاں کا درجہ حرارت منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈتک گر گیا۔فن لینڈ میں سیاح برف پوش وادیوں کا رُخ کرکے خوب ہلہ گلہ کرنے کے ساتھ نت نئے تجربات بھی کررہےہیں۔فن لینڈ میں رواں ہفتے ریکارڈ کم درجہ حرارت کی وجہ سے آرکٹک کے دورے پر جانے والے سیاح نے ایک ایسا تجربہ کیا، جس نے اسے طویل عرصے سے الجھن میں ڈال رکھا تھا۔ سیاح نے گھر سے باہر کھلی فضا میں شدید سردی ہونے پر اُبلتا ہوا پانی فضا میں پھینکا اور اسے برفانی دھول کے بادل میں تبدیل ہوتے دیکھا۔ سیاحوں کا کہنا تھا کہ اتنی سردی انھوں نے اس سے قبل نہیں دیکھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.