vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں 2 زیر زمین ٹرینیں ٹکرا گئیں،24 افراد زخمی

0

امریکہ کے شہر نیو یارک میں دو زیر زمین ٹرینیں ٹکرا گئیں۔ کئی بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں جس کے باعث ٹرین سروس کچھ دیر کے لیے معطل کرنا پڑی۔یہ حادثہ ٹھئیٹرز کے حوالے سے عالمگیر شہرت کے حامل علاقے براڈ وے کے نزدیک رونما ہوا۔ ونوں ٹرینوں کی رفتار خاصی کم تھی اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 24  افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔نیو یارک ٹرانسپورٹ کے صدر رچرڈ ڈیوی نے کہا کہ اس حادثے کی وجوہ کا اب تک تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔ نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ میں ٹرانزٹ کے صدر مائیکل کیمپر نے بتایا کہ دونوں ٹرینوں کو خاصا نقصان پہنچا۔ رفتار  کم ہونے کی بدولت بیشتر مسافر سنبھل گئے اور فوراً ٹرین سے نکل آئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.