دہلی-این سی آر میں شدید دھند سےپروازیں،ٹرین آپریشن متاثر
دہلی اور قومی راجدھانی خطہ گھنی دھند کی زد میں آگیا، جس سے پروازیں اور ٹرین آپریشن متاثر ہوئے اور ہوا کا معیار تین سو انسٹھ کے اے کیو آئی کے ساتھ انتہائی خراب زمرے میں رہا۔ناردرن ریلوے کے مطابق دھند کی وجہ سے 11 ٹرینیں تاخیر سے دہلی پہنچیں۔ راجدھانی ایکسپریس دہلی ہوڑہ روٹ پر 10 سے 12 گھنٹے کی تاخیر سے چل رہی ہے۔ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دھند کے حالات نمایاں طور پر بہتر ہوئے کیونکہ کم از کم ویژول 150 میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ رن وے ویژول رینج (آر وی آر) 400 میٹر سے 800 میٹر کے درمیان رہی۔محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 10.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے چار ڈگری زیادہ ہے۔موسمیاتی ایجنسی نے پیش گوئی کی ہے کہ شمالی ہند کی ریاستوں میں اگلے دو دنوں تک گھنے سے انتہائی گھنی دھند کی کیفیت برقرار رہے گی اور اس کے بعد بتدریج بہتری آئے گی۔آئی ایم ڈی کے مطابق اگلے دو دنوں تک پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی اور مغربی اتر پردیش کے کچھ حصوں اور مشرقی اتر پردیش کے مختلف حصوں میں سردی کی لہر کا امکان ہے۔