vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت میں حجاب پر عائد پابندی ہٹانے کا اعلان

0

بھارت کی ریاست کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے مسلم خواتین کے حجاب کرنے پر عائد پابندی ہٹانے کا اعلان کر دیا۔وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ایکس پر بتایا کہ میں نے اس متعلق حکام کو حکم نامہ جاری کر دیا۔سدارامیا نے بتایا کہ میں نے متعلقہ حکام سے کہا ہے فوری اس پابندی کو ختم کیا جائے۔ خیال رہے کہ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے خواتین کے حجاب کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ سابق حکومت نے معاشرے کو لباس اور ذات پات کی بنیاد پر تقسیم کیا، حجاب پر عائد پابندی ہٹانے کا باضابطہ حکم جلد جاری کیا جائے گا۔سدارامیا نے کہا یہ لوگوں کا ذاتی معاملہ ہے کہ وہ کیا پہننا پسند کرتے ہیں، اسی طرح کھانے پینے کے معاملے مین بھی مکمل آزادی ہے، حکومتوں کو ان معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.