نیپال کا12 ارب روپے کی دستکاری برآمد کرنےکا اعلان
نیپال ہینڈی کرافٹس فیڈریشن کے چیئرمین پراچندا شاکیا نے کا کہنا ہے کہ نیپالی دستکاریوں کا قومی معیشت میں اہم حصہ ہے،حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں کی طرف سے اس کے تحفظ اور فروغ کے لیے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔نیپال ہینڈی کرافٹس فیڈریشنز کے زیر اہتمام 20ویں دستکاری تجارتی میلے میں دستکاری مقابلے کے موقع پر منعقدہ تقر یب میں فیڈریشن کے چیئرمین پراچندا شاکیا نے بتایا کہ نیپال میں تیار کردہ دستکاری 60 سے زائد ممالک کو برآمد کی جاتی ہے۔چیئرمین پراچندا شاکیا نے کہا کہ نیپالی دستکاریوں کا قومی معیشت میں اہم حصہ ہے،اس طرح حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں کی طرف سے اس کے تحفظ اور فروغ کے لیے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔فیڈریشن 14 سے 18 دسمبر تک ہوٹل اناپورنا،دربار مارگ میں 18 واں دستکاری مقابلہ اور 20 واں تجارتی میلہ منعقد کررہی ہے۔ اس میں 130 اسٹالز کے ساتھ تین پویلین ہوں گے۔