بروکلین ہنگامہ آرائی میں ملوث مزید16افراد گرفتار

 نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس نے بروکلین کے علاقوں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کارروائیاں کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی میں ملوث16افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان اتوار کو ہونے والی ہنگامہ آرائی میں ملوث تھے ۔ملزمان نے پولیس پر حملہ کیا تھا اور علاقے کے امن کو خطرے میں ڈالا تھا۔اس سے قبل پولیس نے منگل کے روز18افراد کو گرفتار یکیا تھا جبکہ17کو تھانے میں حاضری پر بلایا تھا۔بروکلین میں اتوار کے روز ہنگامہ آرائی کی وجہ پولیس فائرنگ بنا تھا ۔پولیس نے سب وے پر کرایہ ادا نہ کرنے والے شخص کو روکا تو اس نے پولیس کی بات ماننے سے انکار کردیا  جس پر پولیس نے فائرنگ کی جس سے مسافر ایک پولیس اہلکار اور دو راہ گیر زخمی ہوگئے تھے جس پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment