لانگ آئی لینڈ میں آتش بازی سے2گھر جل گئے،بھارتی نژاد شہری گرفتار

نیویارک( ویب ڈیسک)ناساؤ کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے  11 سالہ بچے آتش بازی کا سامان فراہم کرنے والے 33سالہ کرم جیت سنگھ کو گرفتار کرلیا۔کرم جیت سنگھ بھارتی نژاد شہری ہے۔ملزم نے4جولائی یوم آزادی پر بچے کو آتش بازی کا سامان فراہم کیا اور اور کہا کہ آتش بازی کرو ۔بچے نے آتش بازی چلانا شروع کی تو پڑوسی کے گھر میں آگ لگ گئی ۔آگ اتنی شدید تھی کہ کرم جیت سنگھ کا اپنا گھر بھی جل گیا۔واقعہ  لیویٹ ٹاؤن میں ریڈ میپل ڈرائیو نارتھ میں پیش آیا۔فائر فائٹر نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا ۔اس دوران کرم جیت سنگھ کے گھر کی بالائی منزل پر رہنے والا شخص بے گھر ہوگیا ۔دونوں گھروں کو شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نےسنگھ پر آتش زنی، 18 سال سے کم عمر کے شخص کو غیر قانونی طور پر آتشبازی فراہم  کرنے، آتش بازی کا غیر قانونی استعمال یا پھٹنے اور ایک بچے کی فلاح و بہبود کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات عائد کیے ہیں اور حکام نے 11 سالہ بچے کو خاندان کے ایک رکن کے حوالے کر دیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment