پاکستانی امریکی ڈاکٹروں کا47ویں سالانہ کنونشن

نیویارک(ویب ڈیسک)ایسوسی ایشن آف فزیشن آف پاکستانی ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ کے 47ویں سالانہ کنونشن کی افتتاحی تقریب گیلارڈ نیشنل ریزورٹ اینڈ کنونشن سینٹر میری لینڈ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں مختلف ڈاکٹرز، سرجنز اور صحت کے ماہرین  سمیت منتظمین نے شرکت کی اور اس کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ایسوسی ایشن آف فزیشن آف پاکستانی ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ  کا 47واں سالانہ کنونشن گیلارڈ نیشنل ریزورٹ اینڈ کنونشن سینٹرامریکی ریاست میری لینڈ میں منعقد ہورہا ہے ،تین سے سات جولائی تک جاری رہنے والے  ایونٹ  میں مختلف طبی موضوعات پر لیکچرز، ورکشاپس، اور پینل ڈسکشنز شامل ہیں۔پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کے لیے ایک اہم موقع ہوتا ہے جہاں وہ اپنے پیشہ وارانہ تجربات کا تبادلہ ، سائنسی لیکچرز میں شرکت اور مختلف ورکشاپس اور سیشنز میں شرکت کرتے ہیں۔کنونشن کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے اپنا کے صدر ڈاکٹر آصف محی الدین کا کہنا تھا  اس سال ہم نے میڈیکل ایجوکیشن میں تبدیلی کی ہے  جبکہ اس کنونشن میں انٹر پرینور  انو ویشن کا ایک سیمینار بھی شامل ہے  جس میں  اے آئی  پروڈکٹس تیار کرنیوالوں کو انویسٹرز سے کنیکٹ کروانا چاہتے ہیں  اور یہ اپنا کے لیول پر پہلی نیٹورکنگ ہو گی۔اس  موقع پر منتظمین کا کہنا تھا کہ  ہم پاکستان سے گریجویٹس کر کے آنیوالے ڈاکٹرز کو  امریکہ میں ان کے مستقبل کے حوالے سے آگاہی اور سپورٹ  دینے کی کوشش کرتے ہیں  ۔ اس کےعلاوہ  پاکستان میں مال نیوٹریشن کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔کنونشن کی ہوسٹ کمیٹی ممبر ریما چودھری کا کہنا تھا کہ اس سال ہماری توقع سے بھی زیادہ افراد اس کنونشن میں شرکت کر رہے ہیں  جہاں نہ صرف  ڈاکٹروں کو اپنے طبی علم میں اضافہ کرنے کا موقع ملتا ہے بلکہ کمیونٹی سروس کے حوالے سے بھی کئی پروگرامز منعقد کیے جارہے ہیں ۔اس کے علاوہ  مختلف ثقافتی تقریبات کا بھی  اہتمام ہے  جن میں موسیقی، رقص، اور پاکستانی ثقافت کی جھلکیاں شامل ہیں۔کنونشن کے دوران شرکاء نہ صرف اپنے پیشہ ورانہ علم میں اضافہ  کر رہے ہیں  بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ ملکر کمیونٹی کی بہتری کے لیے نئے منصوبے اور اقدامات بھی شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

Comments (0)
Add Comment