مئیر ایڈمز نے جیلوں میں بدامنی اور بدنظمی کے خاتمے کے احکامات جاری کیے

مئیر نیویارک سٹی ایرک ایڈمز نے ایمرجنسی ایگزیکٹو آرڈر 613  جاری کئے ہیں۔ان آرڈرز میں نیویارک سٹی کی جیلوں کے حوالے سے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے تاکہ وہاں کے حالات کو بہتر بنایا جا سکے۔ایمرجنسی ایگزیکٹو آرڈر 613 کے تحت  2 ستمبر 2021 کو فیڈرل مانیٹر نے نیویارک سٹی کی جیلوں میں طاقت کے استعمال اور وہاں کے حالات کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔ 14 جون 2022 کو وفاقی عدالت نے نیونز ایکشن پلان کی منظوری دی، جس کا مقصد رائیکرز جزیرے میں جاری بحران سے نمٹنا ہے۔ عملے کی غیر حاضری کی وجہ سے جیلوں میں بدامنی اور بد نظمی بڑھ رہی ہے، جس سے بنیادی خدمات کی فراہمی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ایمرجنسی ایگزیکٹیو آرڈر 613  کا مقصد نیونز ایکشن پلان کی تعمیل کو یقینی بنانا ہے۔15 ستمبر 2021 کو جاری کئے گئے ایمرجنسی ایگزیکٹو آرڈر نمبر  241کے  تحت ہنگامی حالت میں توسیع کی گئی ہے۔ ایمرجنسی ایگزیکٹو آرڈر نمبر 241 میں اعلان کردہ ہنگامی حالت کو مزید 30 دن کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔ 28 جون 2024 کو جاری کئے گئے  ایمرجنسی ایگزیکٹو آرڈر نمبر 611کو مزید 5 دن کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔یہ ایمرجنسی ایگزیکٹو آرڈر فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور ضرورت پڑنے پر مزید توسیع کی جا سکتی ہے۔یہ اقدامات جیلوں میں حالات کو بہتر بنانے اور عملے کی غیر حاضری سے پیدا ہونے والی مشکلات کو حل کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment