نیویارک سٹی میں جرائم کی شرح میں معمولی اضافے کی رپورٹ جاری  

نیو یارک سٹی کے میئرایرک  ایڈمز نے 2024 کی دوسری سہ ماہی کے لیے شہر بھر میں جرائم کے اعداد و شمار کی رپورٹ جاری کر دی۔ اس رپورٹ میں جرائم کی شرح، مختلف قسم کے جرائم اور ان کے وقوع پذیر ہونے کے مقامات کے بارے میں تفصیلات شامل ہیں۔شہر بھر میں جرائم کی اعداد و شمار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  2024 کی دوسری سہ ماہی میں جرائم کی مجموعی شرح میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ قتل کے واقعات میں پچھلے سال کے مقابلے میں  کمی آئی ہے۔ڈکیتی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، خاص طور پر تجارتی علاقوں میں گاڑی چوری کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جنسی جرائم کی تعداد مستحکم رہی ہے، لیکن حکام نے ان کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات اٹھانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔یہ اعداد و شمار شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے جرائم کی تفصیلات بھی فراہم کرتے ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کن علاقوں میں جرائم کی شرح زیادہ ہے۔ مئیر ایڈمز کا کہنا تھا کہ  خوشحالی کی شرط عوامی تحفظ اور انصاف ہے۔ شہر محفوظ ہونا چاہیے۔ یہ وہ چیز ہے جس کے لیے نہ صرف میں نے ذاتی طورمیں نے بلکہ اور بہت سے لوگوں نے  بھی اپنی زندگیاں وقف کر رکھی ہیں۔ مئیر نے کہا کہ ہم نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ جو شہر میں تشدد اور بدامنی کے مسئلے کو حل کر رہے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment