خادم حرمین شریفین کا پروفیشنل افراد کو شہریت دینے کا حکم

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے شاہی فرمان جاری کیا ہے جس میں متعدد شعبوں میں اہل اور قابل افراد کو سعودی شہریت دینے کا حکم دیا گیا ہے۔خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے سائنسدانوں، طبی ڈاکٹروں، محققین، اختراع کاروں، کاروباری افراد اور منفرد صلاحیت و مہارت کے حامل ممتاز ہنر مندوں کو سعودی شہریت دینے کا حکم دیا ہے اس کا مقصد وژن 2030 کے  مطابق پرکشش ماحول کو بڑھانا نیز ممتاز اورغیر معمولی تخلیقی ذہنوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے، سرمایہ کاری کرنے اور برقرار رکھنے کے قابل بنائے اور جو مملکت بھر میں مختلف شعبوں کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں شاہی حکم نامہ ریاست کی جانب سے ممتاز صلاحیتوں اور منفرد مہارتوں کے حامل افراد کو جو اپنے شعبے میں معاشی ترقی، صحت، ثقافت، کھیل اور اختراع کے شعبوں میں مملکت کی کوششوں میں قابل قدر اضافہ کرسکیں

Comments (0)
Add Comment