برونکس میں ایک شخص کو5گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

برونکس(ویب ڈیسک)برونکس کے علاقے میں لڑائی کے دوران ایک شخص کو پانچ گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔واقعہ یونیورسٹی ہائٹس میں لورنگ پلیس اور برن سائیڈ ایونیو کے قریب ہوا۔پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 30سالہ جوناتھن کیمرون کے نام سے ہوئی ہے جسے کم ازکم پانچ گولیاں ماری گئیں۔حکام کے مطابق لڑائی کے دوران ایک 19 سالہ شخص  بھی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment