نیوجرسی میں لوگوں کو بچاتے ہوئے 2 افسران زخمی

نیو جرسی(ویب ڈیسک) نیو جرسی کے پرتھ ایمبوئے میں گھر  آگ لگ گئی ۔دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے شدت اختیار کرلی اور لوگ گھر میں پھنس گئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹر اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔واقعہ 61 واٹر اسٹریٹ پر پیش آیا ۔اس دوران لوگ گھر کی پچھلی کھڑکیاں توڑ کر نکلنے کی کوشش کررہے تھے۔آگ کے شعلے اتنے بلند تھے کہ بڑے گھر کا ایک حصہ جزوی طور پر گر گیا  تھا۔اس دوران پولیس کے دو افسران جلتے گھر میں لوگوں کو بچانے کے لیے داخل ہوئے اور متاثرین کو تیسری اور چوتھی منزل سے نکالنے میں کامیاب ہو گئے لیکن دونوں افسران گر جھلس کر زخمی ہو گئے ۔جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا ۔جہاں پر ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ۔

Comments (0)
Add Comment