ایڈمز انتظامیہ نے تارکین وطن خاندانوں کے ڈیبٹ کارڈ پروگرام کو بڑھا دیا

نیویارک سٹی(ویب ڈیسک)ایڈمز انتظامیہ نے  تارکین وطن خاندانوں کو خوراک اور بچوں کی ضروری اشیاء خریدنے کے لیے ڈیبٹ کارڈ فراہم کرنے کے پروگرام کو بڑھادیا ہے۔پروگرام کے ابتداء میں تقریباً 3000 افراد نے کارڈ حاصل کیے تھے اب 7,300 پری پیڈ کارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔ تقریباً تین ماہ قبل ایڈمز انتظامیہ نے خاندانوں کے ایک چھوٹے سے گروپ کے ساتھ پروگرام شروع کیا تھا ۔ جس میں شہر کے زیر انتظام پناہ گاہوں میں ایسے خاندان  مقیم تھے جن کے پاس کھانے اور چھوٹے بچوں کی اشیاء خریدنے کے پیسے نہیں تھے ۔ نیویارک سٹی کی ڈپٹی میئر برائے ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز اینی ولیمزآسوم کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام نئے آنے والے خاندانوں کو  کارڈز کا استعمال کرکے اپنے اور اپنے بچوں کے لیے کھانے پینے کی اشیاء اور بچوں کا سامان مقامی دکانوں سے خرید سکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم چھوٹے کاروبار کی حمایت کرتے ہیں تاکہ تارکین وطن اپنے وسائل کا انتظام کرسکیں ۔ ہم لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے جو اقدامات کرسکتے ہیں وہ کررہے ہیں  ہم ان کے امریکی خواب تک رسائی میں مدد کررہے ہیں ۔کیونکہ وہ اس وقت ہمارے ملک میں ہیں ۔پری پیڈ کریڈٹ کارڈز مہاجر خاندانوں کو دئیے جاتے ہیں ۔تارکین وطن خاندانوں کو خوراک اور بچوں کا سامان خریدنے کے لیے دوبارہ لوڈ کرنے کے لیے پری پیڈ ریڈٹ کارڈ فراہم کرے گا۔ یہ کارڈ خاندانوں کو 28 دن کا الاؤنس فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ  مقامی دکانوں پر کھانے اوربچوں کے سامان کے ساتھ گروسری سہولت کی اشیاء خرید سکیں ۔جب سے پروگرام کا آغاز ہوا ہے تو بڑی تعداد میں خاندانوں کی مدد کی جاچکی ہے۔

Comments (0)
Add Comment