کوئنز بورو حکام نےراک وے ساحل سمندر پر نئے حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا

کوئنز(ویب ڈیسک)گزشتہ ماہ راک وے  کے ساحل سمندر پر  نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے تھے ۔نوجوان جیکب رائس  کے مقام پر ڈوبے تھے ۔جس کے بعد عوام کے لیے نئے حفاظتی اقدامات کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔کوئنز بورو کے حکام ساحل سمندر پر تیراکوں کو تجاویز دیتے نظر آرہے ہیں  اور ساتھ ہی ساتھ لائف گارڈز کی ڈیوٹی کے اوقات میں توسیع  لازمی ہونی چائیے اور نئے کمیونٹی پولز کی تعمیر  کی جائے ۔کوئنز بورو حکام نے اسکولوں کی عمارتوں میں موجود تالابوں کو کمیونٹی کے استعمال کے لیے کھولنے کا بھی مطالبہ کیا ہے  تاکہ لوگ سمندر میں جانے کی بجائے ان تالابوں میں تیراکی کرسکیں ۔کوئنز بورو کے صدر ڈونووین رچرڈز نے لائف گارڈ یونین اور پارکس ڈیپارٹمنٹ سے اپنے اختلافات کو ختم کرنے پر زور دیا  اورکہا کہ جو لائف گارڈ موقع پر موجود نہ ہوں ہمیں ان کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے میئر ایرک ایڈمز کی بات کی اتفاق کیا اور کہا کہ مئیر ایڈمز  کہتے آرہے ہیں کہ تارکین وطن  سے کام لیا جاسکتا ہے ۔آئیے دروازے کھولتے ہیں، آئیے اپنے پول کھولتے ہیں، آئیے نئے آنے والوں کو مواقع فراہم کریں جو ٹیسٹ پاس کر سکتے ہیں، آئیے انہیں لائف گارڈز کے طور پر حصہ لینے کا حق دیں۔رچرڈز نے کہا کہ  اگر کوئی بچہ تیرنا نہیں جانتا ہے، تو اسے روکا جائے ۔ساحل سمندر پر از خود تیراکی سیکھنے مواقع نہیں ہوتے ۔واضح رہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ساحل پر تیراکی کرتے ہوئے ایک درجن کے قریب افراد  جان سے ہاتھ دھو  چکے ے ہیں ۔

Comments (0)
Add Comment