نیویارک اور سندھ کے اسکولوں کے درمیان آن لائن رابطہ قائم کرنے کا فیصلہ

پہلے مرحلے میں ایک سرکاری اور ایک نجی اسکول کو نیویارک کے اسکولز کے ساتھ ورچوئل رابطہ شروع کیا جائے گا

کراچی:نیویارک اسٹیٹ  اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فل راموس نے کہا ہے کہ امریکی اور پاکستانی تعلیمی اداروں کے آن لائن کوآرڈینیشن سے تکنیکی تعلیم اور شارٹ کورسز کو بھی متعارف کروایا جا سکتا ہے۔وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے نیو یارک اسٹیٹ کے اسمبلی اسپیکر فل راموس کی منگل کو کراچی کے نجی ہوٹل میں  اپنے وفد کے ساتھ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اسکولز کو ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں لا کر ایک دوسرے سے سیکھنے کے مواقع کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ ملاقات میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ زاہد علی عباسی، سیکریٹری کالج ایجوکیشن صدف انیس شیخ، چیف پروگرام مینجر آر ایس یو ڈاکٹر جنید سموں، اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی جبکہ 32 رکنی وفد میں اسمبلی رکن ایلیک بروک کریسنی ، امریکن پاکستانی کمیٹی کے ڈاکٹر اعجاز، امتیاز راہی، امتیاز پیرزادہ، عامر میمن اور دیگر بھی موجود تھے۔ نیو یارک اسٹیٹ کے اسمبلی اسپیکر فل راموس نے کہا کہ وہ نیویارک کمیونٹی کے طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن کانفرنسنگ کے ذریعہ امریکی طلبہ پاکستان کے بارے میں پاکستانی اساتذہ اور پاکستانی اساتذہ امریکیوں سے سیکھ سکتے ہیں۔ وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے نیو یارک اسٹیٹ کے اسمبلی اسپیکر فل راموس اور آئے ہوئے وفد کو سندھ میں تعلیمی چیلینجز کے سلسلے میں آگاہی دی، صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے سندھ کی تعلیم کی ترقی میں امریکی عوام کا قابل تعلیم تعاون رہا ہے، سندھ میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے سیلاب سے متاثر ہونے والے 108 اسکولز کی اسٹیٹ آف دی آرٹ عمارتیں تعمیر کی گئیں۔ وزیر تعلیم سندھ نے کہا ایک دوسرے سے سیکھنے کے لیے ورچوئل نظام کے تحت تعاون کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ سردار شاہ نے مزید کہا کہ ہم اسکولز کو ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں لا کر مؤثر کوآرڈینیشن کر سکتے ہیں۔ وفد نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سندھ کے اسکولز اور نیویارک کے اسکولز کے مابین آن لائن کوآرڈینیشن قائم کیا جاۓ۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں ایک سرکاری اور ایک نجی اسکول کو نیویارک کے اسکولز کے ساتھ ورچوئل رابطہ شروع کیا جائے گا۔ سندھ اور نیویارک کے اسکولز کی کانفرسنگ کنیکٹوٹی سے اساتذہ اور طلباء اور ایک دوسرے معلومات کا تبادلہ کر سکیں گے۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ دونوں ملکوں کو عوام سے عوام تک رابطہ کاری کے سلسلے بڑھانے کے اقدامات کو فروغ دیا جائے۔

Comments (0)
Add Comment