نیویارک سٹی کے نئے بجٹ میں عوام کے لیے سستی رہائش شامل،2بلین ڈالرز مختص

نیو یارک(ویب ڈیسک) نیو یارک سٹی کے نئے  بجٹ میں  عوامی اور سستی رہائش کے لیے $2 بلین مختص کیے  گئے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ نیویارک کے باشندوں کے پاس اپنی چھت ہو اور اپنے گھر میں خود کو محفوظ محسوس  کریں ۔ایڈمز انتظامیہ نے 2032 تک 500,000 نئے گھر بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے لیکن ایڈمز انتظامیہ فوری طور پر بے گھر نوجوانوں کی ضروریات، کھانے کی پینٹری اور اوپن ڈور میں سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ بجٹ میں پناہ گاہ سے گھر کے منصوبے کے لیے ہماری حمایت جاری رکھی گئی ہے۔بے گھر نوجوانوں کی رہائش کے لیے فنڈز فراہم کرنا اہم ہے تاکہ انھیں محفوظ مستقل رہائش حاصل ہو۔ حکام کا کہنا ہے کہ میئر ایڈمز مستقبل میں ہونے والی آمدنی کو پیش کرنے میں بہت قدامت پسند ہیں۔

Comments (0)
Add Comment