نیو یارک سٹی میں طلباء کے لیے سمر رائزنگ کے پہلے دن کا آغاز،1لاکھ سے زائد طلباء شریک

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک سٹی کے سمر سکول پروگرام سمر رائزنگ منگل سے شروع ہوگیا ہے۔1لاکھ10ہزار سے زائد طلباء سمر رائزنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔شہر کا سمر اسکول کا ورژن کلاسز کو سمر کیمپ طرز کی سرگرمیوں کے ساتھ منسلک کرتا ہے  اور انتظامیہ کی جانب سے پروگرام کو مکمل طور پر چلانے کے لیے رقم بحال کردی ہے ۔سمر رائزنگ کو چلانے پر تقریباً 350 ملین ڈالرکی لاگت آتی ہے۔ اس سال1لاکھ10ہزار طلباءنے داخلہ لیا ہے۔نیویارک سٹی اسکولز کے چانسلر ڈیوڈبینکس  نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جو سب سے بڑا اقدام کیا وہ نیویارک سٹی کے طلباء کو پڑھنا تھا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ ہمارے بچے گریڈ لیول پر پڑھ رہے ہیں۔ہم نے پچھلے سال نہ صرف  پڑھانے میں اضافہ کیا بلکہ ریاضی میں بھی دوہرے ہندسے میں اضافہ کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے، لیکن اندراج ختم ہو گیا ہے۔ ہمیں ایسا لگتا ہے کہ ہم واقعی اسکول کے ساتھ دوبارہ جڑ رہے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment