تکرار جھگڑے میں تبدیل،پھر گولی چلنے سے ایک شخص کا قتل

نیویارک(ویب ڈیسک)راک لینڈ کاؤنٹی میں تکرار کے دوران گولی چلنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔واقعہ کچھ اس طرح پیش آیا کہ  ایک تیز رفتار کار کھڑی کار سے ٹکرا گئی جس پر کار سواروں کی ایک دوسرے کے ساتھ تکرار ہوئی اس دوران ایک کار سوار نے پستول نکالا اور فائرنگ کردی جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ ہیورسٹرا پولیس چیف جان گولڈ نے کہا کہ مشتبہ شخص نے گاڑی میں بیٹھے شخص پر فائرنگ کی تھی کچھ شواہد ملے ہیں جس سے لگتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ پھر کچھ تنازعہ ہوا اور بات بڑھ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس سے متعلق کچھ معلومات ہوں تو پولیس کے ساتھ شئیر کریں۔ پولیس کے درج زیل نمبر پر رابط کیا جاسکتا ہے ۔ہیورسٹرا پولیس ڈیپارٹمنٹ کو (845) 354-1500 پر کال کریں۔

Comments (0)
Add Comment