بڑے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور نے18بیئر کی بوتلیں پی کر وین چلائی،پراسیکیوٹر

نیویارک(ویب ڈیسک)لانگ آئی لینڈ کے نیل سیلون میں جمعہ کو ہونے والے بڑے حادثے  کے ذمہ دار ڈرائیور نے گاڑی چلانے سے قبل بیئر کی18بوتلیں خالی کی تھیں اور نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا اور نیل سیلون میں تیزرفتار گاڑی گھس گئی جس کے نتیجے میں نیویارک پولیس کی خاتون افسر سمیت4افراد جاں بحق  ہوئے تھے۔سفولک کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق64سالہ  ڈکس ہلز نے ڈیئر پارک میں گرینڈ بلیوارڈ پر ایک SUV کو ہوائی نیل  سیلون سے ٹکرایا تھا۔جس میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی آفیسر ایمیلیا رین ہیک جان سے گئی تھیں۔عدالتی دستاویزات کے مطابق وقوع کے وقت ملزم شوالی کی خون آلود تھیں اور پوچھ گچھ کے دوران ڈگمگا رہا تھا۔ نشے میں دھت تھا ۔استغاثہ نے ملزم شوالی پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے  اور4افراد کی جانیں لینے کا الزام عائد کیا گیا  ہے۔

Comments (0)
Add Comment