مہاجرین بحران کے باعث نیویارک شہر کو $4.9 بلین کا نقصان،مئیر ایڈمز کا انکشاف

میئر ایڈمز نے کہا کہ 112.4 بلین ڈالرز کا بجٹ نیویارک شہر  کےمستقبل کی تشکیل کرے گا

نیویارک(ویب ڈیسک)پیر کادن نیویارک سٹی کے لیے نئے مالی سال کا پہلا دن ہے کیونکہ اور سٹی کونسل  نے $112.4 بلین کے بجٹ پر دستخط کیے ہیں۔مئیر نیویارک ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ یہی بجٹ نیویارک شہر کے مستقبل کی تشکیل کرئے گا ۔میئر ایرک ایڈمز نے ٹی وی پروگرام میں کہا کہ یہ نیویارک والے حقیقی ارادوں کے ساتھ ایک کمرے میں بیٹھے ہوئے ہیں اور ہم نے یہی کیا ہے کہ نیویارک والوں کے ارمانوں پر پورا اتریں۔ ہم قانون ساز اسکولوں، لائبریریوں اور دیگر ثقافتی اداروں کے لیے منصوبہ بند کٹوتیوں میں $1 بلین بحال کرنے میں کامیاب رہے۔مسٹر ایڈمز نے بجٹ کے کچھ حصوں کو بحال کرنے کے بارے میں کہا کہ ہم نے  اقتدار میں آنے کے بعد آغاز ہی میں چھوٹے فیصلے کیے کہ ہمیں مشکل وقت  کے لیے 8 بلین ڈالر سے زائد رقم کے رکھنے کی اجازت ہے اور قانون اجازت دیتا ہے  اور ہمارے پاس $7 بلین سے زیادہ بجٹ کا فرق تھا جسے ہمیں ختم کرنا پڑا۔مئیر نے انکشاف کیا کہ مہاجرین کے بحران کی وجہ سے شہر کو $4.9 بلین کا نقصان ہوا اور یہ نقصان  کا ازالہ جلد ہو گا۔ 4.9 بلین ڈالرز کی رقم دوسری خدمات کے لیے بھی استعمال ہوسکتی تھی ۔انہوں نے کہا کہ ہر ماہ تقریباً 5,000 تارکین وطن شہر میں آ رہے ہیں۔لہذا اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ تارکین وطن کے لیے پناہ گاہوں پر 30 دن کی حد ہو اس وقت65،000تارکین وطن پناہ کی متلاشی ہیں ۔مئیر نیویارک نے مزید کہا کہ شہر میں تشدد و جرائم قابل قبول نہیں ہے لہذا پولیس جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کرئے گی اور جرائم پیشہ کا خاتمہ کیا جائے گا ۔ایڈمز  نے ٹی وی پروگرام  میں دیگر  معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

Comments (0)
Add Comment