اٹارنی جنرل نیویارک نے پولیس مقابلے کی تحقیقات شروع کردی

نیویارک(ویب ڈیسک) اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز نے کہا کہ 13 سالہ لڑکا پولیس فائرنگ سے جان سے گیا ہے اس کیس کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔جمعہ کے روز مبینہ طور پر یوٹیکا میں ایک مقابلے کے دوران افسران  نے فائرنگ کرکے 13سالہ لڑکے  نیاہ موےکو مارا تھا ۔مارے جانے والے لڑکے کے پاس سے ملنے والی گن جعلی نکلی ہے۔واقعہ کے بعد سینکڑوں لوگوں نے احتجاج کیا تو اٹارنی جنرل نے تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جیمز نے ایگزیکٹو قانون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی تفتیش  میں  ہر واقعے کا جائزہ لیا جائے گا۔ جہاں ایک پولیس افسرکسی فعل یا  غلط فہمی کی بنیاد پر کسی شخص کی موت کا سبب بنا ہو۔ یوٹیکا پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ جمعہ کو جب یوٹیکا افسران نے تفتیش کے لیے2 لوگوں کو روکا تو  13 سالہ نوجوان نیاہ موے فرار ہو گیا۔پولیس نے تعاقب کیا  تو افسروں کو ہینڈگن دکھائی تو ایک افسر نے فائرنگ کردی

Comments (0)
Add Comment