ٹریفک حادثہ:نیویارک پولیس کی خاتون افسر سمیت4افراد کی شناخت

مئیر نیویارک نے  واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور خاتون افسر سمیت جاں بحق ہونے والے4افراد کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا        

لانگ آئی لینڈ(ویب ڈیسک)لانگ آئی لینڈ میں گزشتہ روز سیلون میں تیز رفتار وین داخل ہو گئی جس کے نتیجے میں4افراد جاں بحق ہوگئے ان کی شناخت جاری کردی گئی ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی آف ڈیوٹی خاتون افسر بھی شامل ہے۔جن کی شناخت 30 سالہ افسر ایمیلیا رین ہیک کے نام سے ہوئی جو کوئنز کے 102 تھانے میں تعینات تھیں ۔ان کے شوہر جاسوسی کے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے 3افراد کی بھی شناخت جاری کی گئی ہے جن کے نام 37سالہ جکینی’ چن جو کہ کوئنز کے رہائشی تھے ۔کوئنز کے ہی رہائشی 41 سالہ یان سو، فلشنگ اور50سالہ  میزی ژانگ ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 64 سالہ اسٹیون شوالی نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا۔جسے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے وقت چاروں افراد سیلون کے اندر تھے اور موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا ۔زخمیوں میں 54سالہ نیکولس،53سالہ انا ،35سالہ وان چن چینگ،58سالہ مشل محیلے سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔دوسری جانب مئیر نیویارک ایرک ایڈمز نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں گہرا صدمہ پہنچا ہے کہ 4افراد جاں بحق ہوئے جس میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی خاتون افسر بھی شامل ہے ۔جاں افراد کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment