نیویارک شہر میں تشدد وجرائم کی وارداتوں میں وینزویلا کے گینگ ملوث ہونے کا انکشاف  

نیویارک پولیس نے شہر میں وینزویلا  گینگ کی بڑھتی ہوئی موجودگی سے خبردار کیا اور ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع  کردی

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس وینزویلا کے گینگ اراکین سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہے کیونکہ شہر میں  بڑھتی ہوئی تشدد جرائم کی وارداتوں میں مذکورہ گینگ کے اراکین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔نیویارک پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا اور اپیل کی ہے کہ گینگ سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں۔معلومات فراہم کرنے والے کا نام صیغہ راز رکھا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گینگ حال ہی میں نیویارک شہر پہنچا ہے۔ نیویارک پولیس کے اسسٹنٹ چیف آف ڈیٹیکٹیو جیسن ساوینو نے  ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ گینگ  کے اراکین گزشتہ دو سالوں سے جنوبی سرحد پار کر کے امریکہ میں داخل ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں تشدد وجرائم بڑھا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں اور گینگ کی ویڈیوز بھی ملی ہیں جس میں گینگ میں لوگوں کو بھرتی کیا جارہا ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  گینگ کے ارکان  بندوقوں کو چمکاتے ہوئے  نظر آرہے ہیں۔ جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایکواڈور ہے،اسی گینگ کے اراکین  ٹائمز اسکوائر پر بھی نظر آئے ہیں۔افسر کا کہنا ہے کہ گینگ کے ارکان تارکین وطن کی بڑی آمد کے ساتھ سرحد پار کر رہے ہیں اور نیویارک شہر ٹھکانے بنارہے ہیں ہم جو دیکھتے ہیں وہ یہ ہے کہ وہ اس سے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تارکین وطن اسکواٹر گینگ دہشت کی علامت بنا ہوا تھا اسے گرفتار کرلیا گیا ۔اس گینگ برونکس کے رہائشیوں کا جینا دوبھر کردیا تھا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ کے ارکان دکان سے  موبائل فون اور زیورات چوری کرنے جیسے جرائم سے لے کر گلیوں میں شوٹ آؤٹ تک چلے گئے ہیں جو کہ ناقابل قبول ہے ۔ وینزویلا گینگ نے  نیویارک پولیس کےدو افسران کو گولی ماری  ان کے گرفتار رکن نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ گینگ کے سرپرستوں نے پولیس افسران کو گولی مارنے کی ہدایت کی تھی۔پولیس افسر نے بتایا کہ نیویارک شہر میں بندوقیں مہاجر کیمپوں سے سمگل ہورہی ہیں ۔یہی گینگ بندقیں اسمگل کرنے میں ملوث پایا گیا ہے ۔کوئنزکے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی لارین ریلی نے کہا کہ ملزم  ماتا نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ ٹرین ڈی اراگوا کے ارکان شہر کے پناہ گاہوں میں فوڈ پیکجوں کے اندر اسلحہ اسمگل کرتے ہیں۔ جنہیں میٹل ڈیٹیکٹر سے گزرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ گروہ منشیات کیاا سمگلنگ میں بھی توسیع کر رہے ہیں۔ہمیں توسی نامی دوا نظر آنے لگی ہے جو کہ گلابی کوکین کی قسم کا مادہ ہے۔

Comments (0)
Add Comment