نیو یارک سٹی کے آؤٹ ڈور پول عوام کے لیے کھل گئے،مئیر نیویارک کی خصوصی شرکت

آسٹوریا، کوئنز(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے آؤٹ ڈور پول سیزن کا باضابطہ طور پر جمعرات کو آغاز ہوگیا ہے ۔اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا  جہاں پر نیویارک کے مئیر ایرک ایڈمز  موجود ہیں۔تقریب میں نامور لوگوں کو مدعو  کیا گیا ہے ۔مئیر نیویارک ان کا استقبال اور تقریب میں خطاب کے لیے آسٹوریا آئے ہیں۔ آسٹوریا پول شہر کا سب سے بڑا پول ہے جس کی تزئین آرائش پر 18.9 ملین ڈالرز کی لاگت آئی ہے اور اسے عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے ۔ شہر بھر میں آؤٹ  ڈور پبلک پول جمعرات 27 جون سے اتوار 8 ستمبر تک کھلے ہیں۔NYC پارکس کے آؤٹ ڈور پول روزانہ صبح 11:00 بجے سے دوپہر 3:00 بجے تک کھلے رہتے ہیں۔ اور شام 4:00 بجے سے شام 7:00 بجے تک این وائے سی پارک پانچوں بوروں کے 53 آؤٹ ڈور پول چلاتا ہے۔اس موقع پر آسٹوریا کی عوام نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ مئیر نیویارک نے مثالی کام کیے ہیں ان کے اقدامات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

Comments (0)
Add Comment