بروکلین میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا وین ڈرائیور چل بسا

پراسپیکٹ ہائٹس،بروکلین(ویب ڈیسک)بروکلین میں  نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا  بوین ڈرائیور نے دم توڑ دیا ہے۔ڈرائیور کو گزشتہ ہفتے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور جمعرات کو دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ2حملہ آور  52 سالہ شخص کی وین کا تعاقب کررہے تھے پھر ڈرائیور کے پاس آئے  اوراسے چہرے پر گولی مار  کر فرار ہوگئے ۔عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ  حملہ آوروں نے ہوڈیز پہنے  ہوئے تھے ۔فائرنگ میں ملوث ملزمان تاحال فرار ہیں۔

Comments (0)
Add Comment